ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ”من کی بات“سرکاری مشینری کاغلط استعمال،ملک کی خواتین کراراجواب دیں گی

”من کی بات“سرکاری مشینری کاغلط استعمال،ملک کی خواتین کراراجواب دیں گی

Sun, 27 Nov 2016 19:15:20  SO Admin   S.O. News Service

                                                                                                                                 (نئی دہلی27نومبر(ایس او نیوز  آئی این ایس انڈیا
وزیر اعظم نریندر مودی پرشدید حملہ کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے آج کہا کہ ریڈیو پروگرام ”من کی بات“سرکاری مشینری کا غلط استعمال ہے کیونکہ یہ اب ”مودی کی بات“ ہے۔بنرجی نے ایک بیان میں کہاکہ مودی جی آپ نے ہندوستان کی معیشت اور ترقی کو ختم کر دیا۔ہم آپ پر اورآپ کی غلط ٹیکنالوجی پر انحصار نہیں کرتے جس کی آپ تشہیرکررے ہیں۔ہم ٹیکنالوجی اور ترقی چاہتے ہیں لیکن اس کام کی وجہ سے(نوٹ بندی)معاشرے کے کسی بھی طبقے کو نہیں چھوڑا جانا چاہئے اور نہ ہی کسی کو پریشان کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ”من کی بات“اب”مودی کی بات“بن گیا ہے اوروزیر اعظم مودی سرکاری مشینری کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔لاکھوں کے مسائل اور درد کے حل کے بجائے وہ ذاتی انتقام لے رہے ہیں، اپنا پروموشنل کر رہے ہیں۔ترنمول کانگریس سربراہ نے کہاکہ ہمارے ملک کی خواتین آپ کو کرارا جواب دیں گی۔وہ ہندوستان کی مائیں ہیں۔آج کے وزیر اعظم جی، وہ سب کی مائیں ہیں۔آج”من کی بات“میں زیر اعظم نے سماج دشمن عناصر کو غریبوں کے بینک اکاؤنٹس میں غیر قانونی روپے جمع کر کے ان کی زندگی کے ساتھ نہیں کھیلنے کی دھمکی دی کیونکہ ایسی چیزوں سے نمٹنے کیلئے گمنام لین دین کو لے کر سخت قانون بنایاگیا ہے۔


Share: